وائٹ ہاؤس نے ظہران ممدانی کے الزامات بے بنیاد قراردے دیئے

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے ظہران ممدانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ایسے بیانات غیر ضروری سیاسی کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا اور بھارت کی تجارتی ٹیمیں سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے مثبت سوچ رکھتے ہیں۔

کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ انتظامیہ سوڈان میں امن معاہدے کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ضد کی وجہ سے طویل شٹ ڈاؤن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، جس سے لاکھوں امریکیوں کی سلامتی اور خوشحالی متاثر ہو رہی ہے۔