لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گورو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے پنجاب آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘ کہا۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا گورو نانک انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار تھے، پُرامن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک نے دوسروں کے دکھ سکھ بانٹنے اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو برابر کے حقوق اور سہولیات حاصل ہیں، مذہب سے قطع نظر ہم سب کو مل کر ملک کو امن و محبت کی مثال بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سکھ برادری کے گوردواروں کی تزئین و آرائش، سکیورٹی اور سہولیات کے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ گزشتہ سال کرتارپور میں بیساکھی میلے میں شرکت ایک یادگار موقع تھا، سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos