اسلام آباد : کیبل میڈیا ایسوسی ایشن نے ملک فرقان اور محمد سہیل اقبال کی قیادت میں قائم مقام چیئرمین پیمرا بیرسٹر سکندر رشید چوہدری سے پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات کیبل آپریٹرز نے قائم مقام چیئرمین پیمرا کو رہائشی سوسائٹیوں اور لیسکو حکام کی جانب سے بغیر پیشگی نوٹس کے کیبل کی تاروں کو کاٹے جانے، واپڈا،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور ریلوے کی جانب سے عائد کردہ فیسوں، کیبل ٹیرف میں تبدیلی اور کیبل کی مختلف کیٹیگریز میں اصل سبسکرائب کی بنیاد پر نظرثانی اور دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ قائم مقام چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون اور اعانت کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران دیگر کیبل آپریٹرز میں چوہدری سجاد، سلطان احمد، زاہد کمبوہ، ذوالفقار علی، غلام جیلانی، حافظ راشد اور عابد رحمان شامل تھے جب کہ پیمرا کی جانب سے قائم مقام چیئرمین سکندر رشید چوہدری، سردار عرفان اشرف خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل لائسنسگ ڈسٹریبیوشن، عمر وقاص قریشی ڈائریکٹر جنرل لائسنسگ ڈسٹریبیوشن، ناصر ایوب ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ڈسٹریبیوشن، تمثیل حیدر ڈائریکٹر جنرل چیئرمین سیکریٹرٹ، رانا محمد احمد مصطفٰی ڈائریکٹر جنرل ایگزیکٹو ممبر سیکریٹریٹ اور سعید احمد سومرہ سیکریٹری ٹو اتھارٹی نے ملاقات میں شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos