میامی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
میامی میں بزنس فورم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مختلف اخبارات میں 7 یا 8 طیاروں کے گرنے کی خبریں آئیں، لیکن زیادہ تر رپورٹس درست نہیں تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ روکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی ٹیرف کی مدد سے روکی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos