صادق خان نے ظہران ممدانی کی جیت کو شاندار فتح قرار دے دیا

 

لندن: میئر لندن صادق خان نے نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی کامیابی کو شاندار فتح قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں صادق خان نے کہا کہ نیویارک کے شہریوں نے خوف پر امید اور تقسیم پر اتحاد کو ترجیح دی، یہ جمہوریت کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی آزاد خیال، کثیرالثقافتی اور ترقی پسند شہر ہے۔
صادق خان نے مزید کہا کہ "جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں، ہم اس کی ضد ہیں۔”

واضح رہے کہ صادق خان 2016 میں پہلی بار لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے اور بعد ازاں دو مرتبہ دوبارہ منتخب ہو چکے ہیں۔