پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

میچ میں سلمان علی آغا نے 62 اور محمد رضوان نے 55 رنز کی اہم اننگز کھیلیں، جب کہ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بنائے تھے۔

دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں سبقت حاصل کی تھی۔