راکھی ساونت پھر خبروں میں،ڈونلڈ ٹرمپ کو والد قرار دے دیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت ایک بار پھر اپنے انوکھے انداز اور متنازع بیان کے باعث سرخیوں میں آ گئی ہیں۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے ’’حقیقی والد‘‘ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

راکھی کے مطابق، ان کی والدہ نے وفات سے قبل ایک خط چھوڑا تھا جس میں لکھا تھا کہ اُن کے والد دراصل ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ راکھی نے بتایا کہ ’’جب میری والدہ کا انتقال ہوا تو میں نے اُن کا بینک لاکر کھولا، اس میں کئی چیزیں تھیں جو میں نے لوگوں میں تقسیم کر دیں، لیکن ایک خط بھی تھا جس میں میری والدہ نے لکھا تھا کہ تم ہمیشہ پوچھتی تھیں تمہارے والد کون ہیں، تمہارے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔‘‘

راکھی نے مزید کہا کہ انہیں بھی اپنی والدہ کے اس خط کے ذریعے ہی معلوم ہوا کہ اُن کے والد ٹرمپ ہیں۔

اس سے قبل بھی راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے یہی دعویٰ کیا تھا۔ اُس موقع پر موجود فوٹوگرافرز ان کے بیان پر ہنس پڑے تھے۔

جب ایک فوٹوگرافر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’ٹرمپ تو وزیر اعظم مودی کو بھی پریشان کرتے ہیں‘‘ تو راکھی نے فوراً جواب دیا، ’’تھینک یو سو مچ، مجھ سے پنگا مت لو۔‘‘