پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں پلاٹس کی فروخت میں جعلسازی کے معاملے میں محکمہ بورڈ آف ریونیو کی تحقیقاتی کمیٹی نے جعلسازی ثابت کر دی ہے۔ اس کے نتیجے میں تین سب رجسٹرارز اور دیگر ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ملازمت سے فارغ کیے گئے افراد میں دو اسسٹنٹ اور دو کلرک شامل ہیں، جن کے نام منصور سومرو، عبدالرزاق ڈہر، منور دھاریجو، عزیر درانی، مختیار ذوالفقار کیریو اور محسن میرانی ہیں۔ برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جعلسازی کے ذریعے پی پی رہنما فریال تالپور کے گھر اور دیگر 32 پلاٹس فروخت کیے گئے تھے، جس پر محکمہ بورڈ آف ریونیو نے سخت کارروائی کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos