اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل تھے، جنہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں 27 ویں ترمیم پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو ترمیم میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پارٹی اس مسودے کی مکمل حمایت کرے گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم نے آئینی ترمیم پر مکمل مشاورت کی اور بلدیاتی مسودے پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد رواں ماہ 27 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کی تیاری میں ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos