فیصل آباد: دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو قابو میں کر لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔
6 اوورز کے کھیل کے بعد پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos