دھماکے سرکاری مدرسے میں ہوا--- تصویر مقامی میڈیا

جکارتہ کی مسجد نماز جمعہ کے دوران دھماکہ

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک سرکاری اسکول کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ شمالی جکارتہ کے علاقے کلاپا گاڈنگ میں ایک اسکول کمپلیکس کے اندر واقع مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔ شہر کے پولیس چیف عاصف ایڈی سُوہیری نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق 54 افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں معمولی اور شدید نوعیت کے زخمی شامل ہیں، جبکہ بعض کو جھلسنے کی شکایات بھی ہیں۔

مقامی نیوز چینلز پر نشر ہونے والی فوٹیج میں اسکول کے اطراف پولیس لائن لگائی گئی دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ایمبولینسز متاثرین کو لے جانے کے لیے موقع پر موجود تھیں۔ تصاویر میں مسجد کو بڑے پیمانے پر نقصان نہیں پہنچا۔