فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق بنگلادیشی خاتون کرکٹر کے سلیکٹر پر الزامات ، تحقیقات کا فیصلہ

ڈھاکا: بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کی سابق فاسٹ بو لر جہاں آرا عالم کے لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ویمن ٹیم کے سلیکٹر اور منیجر پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھاکہ سابق سلیکٹر ون ڈے ورلڈکپ 2022 کے دوران نامناسب انداز میں ان کے پاس آئے تھے ۔جہاں آرا نے الزام لگایا تھا کہ ان سے فحش سوالات کیے گئے جب کہ اس معاملے پر بی سی بی آفیشلز کو بھی اسی وقت آگاہ کیا گیا تھا تاہم آفیشلز کا رویہ بھی نامناسب تھا۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کا ردعمل
دوسری جانب ان الزامات پر بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔کرکٹ بور ڈ کے مطابق مقامی میڈیا میں قومی ٹیم کی ایک سابق رکن کے ٹیم سے جڑے شخص پر مس کنڈکٹ کے الزامات پڑھے، یہ ایک حساس معاملہ ہے۔

بی سی بی کے مطابق  جہاں آرا عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائےگی جس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرکے سفارشات پیش کرے گی، بورڈ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے جب کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن بھی لیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔