آئی سی سی اجلاس میں پاک بھارت ٹرافی تنازعے پر خاموشی

دبئی: آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ باضابطہ طور پر زیرِ بحث نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

اجلاس کے بعد بعض بورڈ ممبران نے دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کے ذریعے ایشیا کپ ٹرافی کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی شرکت کی اور کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ہم آہنگی برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔