واشنگٹن: امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر عائد پابندیوں سے ایک سال کی رعایت دی ہے، جس کا مقصد ہنگری کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق ہنگری نے امریکا سے تقریباً 600 ملین ڈالر کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں امریکی قدرتی گیس کی خریداری اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین جنگ کے پس منظر میں مختلف ممالک پر روس سے تیل اور گیس کی خریداری پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں، تاہم ہنگری کو ایک سال کی چھوٹ دی گئی ہے تاکہ توانائی کی فراہمی میں خلل نہ پڑے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos