ہانگ کانگ سکسز کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 6 اوورز میں 102 رنز بنائے اور 3 وکٹیں گنوائیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جورک وین نے 40 رنز بنائے جبکہ بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی بولنگ میں محمد شہزاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3.5 اوورز میں 105 رنز بنائے اور ایک وکٹ کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ اوپننگ بیٹر عبد الصمد نے صرف 10 گیندوں میں 6 چھکوں کی مدد سے شاندار 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos