تیجس پروجیکٹ کو طاقت:بھارت نے امریکی انجن آرڈر کر لیے

بھارت نے امریکی کمپنی GE Aerospace کے ساتھ 113 جیٹ انجن خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے تاکہ اپنے دیسی طیارے تیجس (Tejas) کے لیے طاقت فراہم کی جا سکے۔ یہ معاہدہ 2027 سے 2032 تک مکمل ہوگا۔

تیجس ایک سنگل انجن، ملٹی رول فائٹر ہے، جو فضائی دفاع، سمندری نگرانی اور حملہ آور مشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اس طیارے کو طنزیہ طور پر “فلائنگ سموسہ” بھی کہا ہے، کیونکہ یہ کئی برسوں سے پیداوار میں تاخیر اور تکنیکی مسائل کا شکار رہا ہے۔

تیجس MK1A کی پہلی پرواز 17 اکتوبر کو مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ہوئی۔ بھارت نے 2021 میں 99 انجن آرڈر کیے تھے، جن میں سے صرف چار اب تک پہنچے ہیں۔ انجنوں کی کمی اور پیداوار میں تاخیر بھارت کی فضائی قوت کے لیے چیلنج بن چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ بھارت کے دفاعی نظام کی کمزوری کو چھپانے کی کوشش ہے، کیونکہ تیجس کے انجنوں کی کمی اور مسلسل تاخیر طیارے کی عملی تیاری اور تعیناتی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

یہ سرمایہ کاری بھارت کی فوجی منصوبوں میں خود انحصاری کے دعوے کے باوجود انحصار ظاہر کرتی ہے، اور اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تیجس کے منصوبے میں ابھی کافی کام باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔