صدر زرداری سے فضل الرحمان کی ملاقات،27ویں آئینی ترمیم پر بات چیت

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک رہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی اور اس دوران 27ویں آئینی ترمیم کے معاملات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی بھی کراچی پہنچے اور صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران سیاسی رہنماؤں نے ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اور آئینی امور کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔