ڈبلن: آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے اراکین نے اسرائیل کی فٹبال ٹیم کو یورپی مقابلوں سے فوری طور پر معطل کرنے کی قرارداد منظور کر دی۔ قرارداد کے حق میں 74 ووٹ اور مخالفت میں 7 ووٹ دیے گئے۔
آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کیا جائے کیونکہ اسرائیل نے فیفا کی دو اہم شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فیفا کی نسلی تعصب کے خلاف پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ اسالنکا کی قیادت میں سری لنکا کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
مزید برآں، اسرائیلی کلبوں نے فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فٹبال کے میچز کھیلے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد ستمبر میں ترکی اور ناروے کے فٹبال حکام کی جانب سے اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئی۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی فیفا اور یوئیفا سے اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos