برسبین میں بارش،کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالر کا نقصان

برسبین: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا، جس کے نتیجے میں کرکٹ آسٹریلیا کو تقریباً ایک ملین آسٹریلوی ڈالرز یعنی پاکستانی کرنسی کے مطابق 18 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

میچ میں چھ اوورز سے کم کھیل ہونے اور گرج چمک کے باعث کھیل روک دیا گیا اور دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ چھ سے کم اوورز کے میچ کی وجہ سے 31 ہزار 74 فینز کو مکمل ری فنڈ دیا گیا، جس سے کرکٹ آسٹریلیا کے لیے یہ رات مہنگی ثابت ہوئی۔

گرج چمک کے بعد موسلادھار بارش نے کھیل کو متاثر کیا اور حفاظتی وجوہات کی بنا پر کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بلانا پڑا۔ بھارت نے 4.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے، لیکن کھیل دوبارہ نہ ہو سکا۔

بارش کے نتیجے میں آسٹریلیا کو سیریز برابر کرنے کا موقع بھی ضائع ہو گیا اور بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔