عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں اور 8 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر مقامات کے ملبے میں دبی فلسطینیوں کی لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں مزید 15 فلسطینی قیدیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کی ہیں۔
جواب میں حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کو واپس کر دی ہے، جبکہ غزہ میں رہ جانے والے یرغمالیوں کی تعداد صرف پانچ رہ گئی ہے۔
دوسری جانب لبنان پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن میں تین افراد شہید ہوئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos