باکو: آذربائیجان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور خطے و مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا گیا۔
ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ؛ چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج باکو میں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں… pic.twitter.com/2VegTEfgIB
— Badar Shahbaz 🇵🇰🇵🇸 (@BSWarraich) November 8, 2025
اس موقع پر دونوں رہنماوں نے ترکی کے ایک وزارتی وفد کے جلد پاکستان دورے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترکی دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos