چین نے امریکا کو نایاب معدنیات اور سپر ہارڈ میٹریلز کی برآمد پر عائد پابندی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر گیلئم، جرمانیم، اینٹمونی اور دیگر “ڈوئل یوز” اشیاء پر پابندی 27 نومبر 2026 تک مؤثر رہے گی۔
چینی وزارتِ تجارت کے مطابق یہ معطلی آج سے نافذ ہوگی اور دسمبر 2024 میں لگائی گئی پابندیوں پر اثر انداز ہوگی۔ اس کے علاوہ چین نے 9 اکتوبر کو مخصوص نایاب معدنیات اور لیتھیئم بیٹریوں کے مواد پر لگائی گئی پابندیوں کو بھی عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین اور امریکا کے درمیان جاری اقتصادی کشیدگی میں نرمی لانے اور عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کم کرنے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر نایاب دھاتوں اور بیٹری مواد کے حوالے سے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos