واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں سفید فام افراد پر ہونے والے مبینہ مظالم کے خلاف احتجاج کے طور جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20 کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ جنوبی افریقہ جی 20 اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے رہنما اس ماہ کے آخر میں جوہانسبرگ میں جمع ہوں گے۔
جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے وائٹ ہاؤس کے فیصلے کو ’افسوسناک‘ قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کرسپین فیری نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ جی20 سربراہی اجلاس کی کامیابی کسی ’ایک رکن ریاست کی شمولیت پر منحصر نہیں۔‘
جنوبی افریقہ کی کسی سیاسی جماعت نے یہ دعویٰ نہیں کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں نسل کشی ہو رہی ہے۔ اس میں وہ جماعتیں شامل ہیں جو افریکانرز اور سفید فام کمیونٹی کی نمائندگی کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام افراد پر مظالم کا کوئی ثبوت نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھ ko جنوبی افریقہ کے مسائل ہیں اور ہم ان سے نمٹ رہے ہیں۔ میرے خیال میں جرئم سے ہر کوئی متاثر ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی نسل سے ہو۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos