فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان کے شمالی علاقے میں 6 اعشاریہ 7شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

توکیو: جاپان کے شمالی علاقے میں 6اعشاریہ 7شدت کا زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے شمالی حصے میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 جبکہ گہرائی 19.2 ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد جاپنی علاقے ایواتے پریفیکچر میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتیں لرز اُٹھیں،لوگوں کو خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بھارت کے جزائرانڈمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بھارت کے جزائرانڈمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔جرمن ریسرچ سینٹر فارجیو سائنسزکے مطابق بھارت کے جزائرانڈمان میں 6.07شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ بھارت کے جزائر انڈمان میں زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔