فائل فوٹو
فائل فوٹو

27 ویں آئینی ترمیم منظوری کیلیے آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترامیم پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون اور انصاف کی رپورٹ آج ایوان میں پیش کی جائے گی، کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک27ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ27ویں آئینی ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کریں گے۔

اس سے قبل سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون اور انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے، مجوزہ ترامیم کو آج سینیٹ میں رپورٹ کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں نے کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی کے میپ اور ایم ڈبلیو ایم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔