ٹرمپ ڈاکیومنٹری تنازع پر بی بی سی ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او مستعفی

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنِس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بی بی سی پر الزام ہے کہ اس نے رپورٹنگ میں سیاسی غیرجانبداری کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ دستاویزی فلم میں 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں ایڈیٹ کیا گیا کہ یوں محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل کی جانب مارچ کرنے اور “شدید مزاحمت” کی ترغیب دے رہے ہوں۔

یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔

برطانوی اخبار *دی ٹیلی گراف* کے مطابق، بی بی سی کی ایک لیک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ادارے نے غزہ جنگ کی رپورٹنگ میں اسرائیل مخالف تعصب بھی دکھایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی بی سی ٹرمپ تقریر ایڈیٹنگ تنازع، غزہ جنگ کی کوریج اور ٹرانس ایشوز پر اپنی پالیسیوں کے حوالے سے معذرت کرنے پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس ماضی میں بی بی سی کو “پروپیگنڈا مشین” قرار دے چکا ہے، جبکہ بی بی سی کے اعلیٰ عہدیداروں کے استعفے کے بعد ٹرمپ نے *دی ٹیلی گراف* کا شکریہ ادا کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔