سلواکیہ میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، درجنوں زخمی

یورپی ملک سلواکیہ میں دو ٹرینوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلواکیہ کے وزیر داخلہ میٹوس سٹواج نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 11 کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت براٹیسلاوا سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فوری طور پر کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سلواکیہ میں ایک ٹرین حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 91 افراد زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔