انجینئرز کی ہڑتال،کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،پروازیں منسوخ

کراچی ایئرپورٹ پر انجینئرز کی ہڑتال کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی ایئر لائن کی پرواز TG 342 اور کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پروازیں PF 145 اور PF 143 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK 306 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔