لاہور میں ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور پولیس و ریسکیو حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos