شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کو جرح کی مہلت

لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔

جج یلماز غنی کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

عدالت نے ہدایت دی کہ عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو دوبارہ پیش ہوں گے تاکہ ان کے بیان پر جرح مکمل کی جا سکے۔

یہ کیس شہباز شریف کی جانب سے عمران خان پر ہتکِ عزت کے الزام میں دائر 10 ارب روپے کے ہرجانے سے متعلق ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔