دبئی: برطانیہ میں انکم ٹیکس کی شرح میں ممکنہ اضافے کے بعد برطانوی دولت مند افراد ٹیکس بچانے کے لیے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے لگے ہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق، گزشتہ سال دنیا بھر سے تقریباً 9,800 ملینئرز یو اے ای، خصوصاً دبئی، منتقل ہوئے جن میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی۔ یہ اقدام لیبر پارٹی کے نان ڈوم اسٹیٹس ختم کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔
مزید برآں، ٹیکس ریفارمز کے نفاذ کے بعد اس اپریل میں 691 برطانوی ملینئرز یو اے ای منتقل ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ ہیں
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos