حج سیزن:ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے ڈرون کا استعمال

ریاض: حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ طبی سہولیات کی فراہمی میں وقت کی بچت ہو۔

سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل کے مطابق، روایتی گاڑیوں کے ذریعے ادویات یا سیمپلز کی منتقلی میں ڈیڑھ سے تین گھنٹے لگتے ہیں، جبکہ ڈرون کے ذریعے یہ دورانیہ صرف 5 سے 10 منٹ تک محدود ہو جائے گا۔

وزیر صحت نے کہا کہ وزارت کی جانب سے جاری خصوصی ہدایات کا مقصد حج کے دوران عازمین کی صحت کا تحفظ اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ بعض ملکوں کے لیے مخصوص ویکسین لازمی ہیں، جبکہ تمام عازمین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔