پریم چوپڑا سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل

 بالی وڈ کے معروف اداکار پریم چوپڑا کو سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن، دل کی بیماری اور بڑھتی عمر سے متعلق پیچیدگیاں لاحق ہیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں، تاہم انہیں آئی سی یو میں داخل نہیں کیا گیا۔ اسپتال حکام کے مطابق جلد ہی ان کی طبیعت بہتر ہونے پر ڈسچارج بھی کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔