انتظامی مسائل:کراچی ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر،5 منسوخ اور38 تاخیر کا شکار

 کراچی: ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 5 پروازیں منسوخ جبکہ ملک بھر سے 38 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے مسقط اووی516 (سلام ایئر)، کراچی سے لاہور پی ایف 141 اور 143 (ایئر سیال)، کراچی سے اسلام آباد پی ایف 125 (ایئر سیال) اور کراچی سے سکردو پی کے 455 شامل ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ صورتحال بہتر بنانے کے لیے انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مسافروں کو متبادل انتظامات فراہم کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔