ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر تعزیتی تقریب میں شرکت کے دوران معمولی حادثے کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار جیتندر، اداکارہ زرین خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے ممبئی میں واقع تقریب میں پہنچے تو سیڑھیوں سے اترتے ہوئے ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر گر پڑے۔
موقع پر موجود افراد نے فوراً انہیں سہارا دے کر اٹھایا، جس کے بعد وہ معمول پر آگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق اداکار کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی، تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی خیریت کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
یاد رہے کہ معروف فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ اور مشہور سماجی شخصیت زرین خان 7 نومبر کو ممبئی میں طویل علالت کے باعث 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
ان کی تعزیتی تقریب میں بالی وڈ کی کئی شخصیات شریک ہوئیں جن میں رانی مکھرجی، ریتھک روشن، صبا آزاد، علی گوئی اور جیسمین بھاسن شامل تھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos