لاہور: پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو اسکواڈ کا مینٹور، جلال الدین کو ہیڈ کوچ اور اعظم خان کو ٹیم منیجر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایونٹ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔
قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos