ژوب: بلوچستان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق شیخان آبادی کے قریب سڑک کنارے سے مشکوک ڈیٹونیٹر برآمد ہوا، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔
بی ڈی ایس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈیٹونیٹر کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا کر تلف کر دیا۔
ایس ایچ او ژوب نے بتایا کہ فوری کارروائی سے ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کی اطلاع فوراً قریبی تھانے کو دیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos