ایران نے ٹرمپ کے اعتراف کو امریکی کردار کی بے نقابی قرار دے دیا

تہران: ایران کے ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے میکسیکو میں صیہونی سفیر کے قتل کی کوشش پر امریکی و صیہونی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

بقائی نے کہا کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی متعدد سازشوں میں امریکہ کا کردار واضح ہے، اور سابق صدر ٹرمپ کے اعتراف نے اس حقیقت کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اس اعتراف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں درج کروا دیا ہے۔

ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جرائم کو دستاویزی شکل دینے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں غیر قانونی اور غیر منصفانہ تھیں اور ان کے ہٹانے کا کوئی احسان امریکہ کی طرف سے نہیں ہوگا۔

بقائی نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت جس نے غزہ میں مسلسل جارحیت کی ہو، اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنا غیر مناسب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔