ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار کے ڈاکٹر پریت صمدانی نے بتایا کہ دھرمیندر کے اہل خانہ نے انہیں گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بدھ صبح تقریباً 7:30 بجے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق اب دھرمیندر کا علاج گھر پر ہی جاری رہے گا۔
گذشتہ روز بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں جیسے انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز18 اور ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کی موت کی خبریں چلائیں، تاہم ان کے اہل خانہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اداکار کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی ٹوئٹ میں میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانا ناقابل معافی اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، اور فیملی کو پرائیویسی دی جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos