بیجنگ: چین کے صوبے سچوان میں چند ماہ قبل ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہونگ چی پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پل کی لمبائی 758 میٹر تھی اور حادثے سے دو روز قبل اس میں دراڑیں پڑنی شروع ہو گئی تھیں۔ منگل کے دن پل کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔
حکام نے فوری طور پر قریبی پلوں کی ہنگامی جانچ کا آغاز کر دیا ہے تاکہ کسی مزید حادثے سے بچا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos