ایشیز سیریز کے آغاز سے چند دن قبل آسٹریلوی فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دونوں بولرز سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران فٹنس مسائل کا سامنا کر رہے تھے اور کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے واپس نہیں آئے تھے۔
اس صورتحال میں 9 دن بعد شروع ہونے والی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو فاسٹ بولرز کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر برینڈن ڈوجیٹ ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
بعد ازاں کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی کہ فاسٹ بولرز کا معائنہ جاری ہے اور ان کی دستیابی سیریز کے آغاز تک واضح ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos