جنوبی کوریا:سابق وزیراعظم،انٹیلیجنس سربراہ مارشل لاء معاونت کے الزام میں گرفتار

سیئول: مارشل لاء میں معاونت کے الزام پر جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم ہوانگ کیو آہن اور نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ Cho Tae-yong کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہوانگ کیو آہن کو بغاوت پر اکسانے اور مارشل لاء میں معاونت کے الزامات میں گرفتار کیا، جبکہ Cho Tae-yong پر بھی مارشل لاء میں معاونت سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لاء نافذ کیا تھا، تاہم بعد ازاں پارلیمنٹ کے ووٹ کے بعد مارشل لاء اٹھا لیا گیا۔ مارشل لاء کے نفاذ پر صدر کا مواخذہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے برطرف کر کے بغاوت کے الزام کے تحت عدالتی کارروائی شروع کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔