پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر ریون کنگ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
امپائرنگ کے فرائض احسن رضا، فیصل آفریدی، راشد ریاض، طارق رشید اور عاصف یعقوب سرانجام دیں گے۔
سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے حصہ لیں گے، جو 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
زمبابوے نے اپنا 15 رکنی اسکواڈ بھی اعلان کر دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos