کھلاڑی بھی انسان ہیں،خراب دن آ سکتے ہیں،حارث روف

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث روف نے ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف اپنی کارکردگی پر تنقید کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بھی انسان ہیں اور خراب دن آ سکتے ہیں۔

حارث روف نے مداحوں سے اپیل کی کہ ایک خراب دن کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی پوری محنت کو نہ پرکھا جائے۔

انہوں نے کہا، "ہمارے لیے کوئی معافی نہیں، توقع کی جاتی ہے کہ ہم روبوٹس کی طرح پرفارم کریں، لیکن ہم انسان ہیں۔

” واضح رہے کہ حارث نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔