صدر ٹرمپ کا H1B ویزا پر نرم رویہ،غیر ملکی ماہرین کا دفاع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے H-1B ویزا پالیسی پر سابق موقف سے یو ٹرن لیتے ہوئے غیر ملکی ہنر مند ملازمین کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نے کہا کہ امریکا میں بعض شعبوں میں ماہر افراد کی کمی ہے، اس لیے غیر ملکی ہنر مند افراد کو لانا ضروری ہے۔

صدر ٹرمپ نے وضاحت کی کہ امریکا کے بعض پیچیدہ شعبوں جیسے مینوفیکچرنگ اور دفاع میں امریکی شہری مناسب تربیت کے بغیر شامل نہیں ہو سکتے، اس لیے مخصوص مہارت رکھنے والے افراد کی درآمد ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نے H-1B ویزا پروگرام پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں، جس میں سالانہ 1 لاکھ ڈالر فیس اور اضافی شرائط شامل تھیں۔ صدر کے حالیہ بیان سے ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی ماہرین کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔