تھرپارکر کے علاقے ڈیپلو میں بکری چوری کے الزام میں ایک شخص کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پانچ افراد نے متاثرہ شخص پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ڈیپلو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے حیدرآباد لے جاتے ہوئے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جن میں سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
ادھر مقامی شہریوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos