اسلام آباد۔ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز متوقع ہے۔ سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند روز قبل ٹورنامنٹ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی تھی۔ اب تمام میچز 18 سے 29 نومبر تک راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔
پہلے شیڈول کے مطابق سیریز کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونے تھے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ تمام متعلقہ بورڈز کی مشاورت سے کیا گیا ہے، جو آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos