نئی دہلی دھماکے پر امریکہ کی جانب سے تعاون کی پیشکش

واشنگٹن ،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کو نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے، تاہم بھارت اپنی تحقیقات خود مؤثر انداز میں کر سکتا ہے۔

کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی، لیکن بھارت کے پاس اچھی تحقیقات کی صلاحیت موجود ہے اس لیے فی الحال ان کی مدد کی ضرورت نہیں۔

مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ واشنگٹن کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے معاہدوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد اگلے ہفتے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور معاہدوں کے کچھ نکات کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔