تہران میں پانی کا شدید بحران، شہر خالی کرنے کی ہدایات کا امکان

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو شہر کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ کا آغاز کیا جائے گا، اور راشننگ کے دوران بھی اگر بارش نہ ہوئی تو شہریوں کو شہر چھوڑنے کی ہدایات دی جائیں گی۔

حکام کے مطابق تہران کے مرکزی پانی کے ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی باقی ہے اور عوام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس سال ایران میں بارش میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کئی صوبوں میں پانی کی کمی 50 سے 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کے دیگر کئی علاقے بھی خشک سالی سے متاثر ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔