علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی جائیداد کی دوبارہ تفصیلات طلب کر لیں جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمند نہ کرنے پر دو بینک مینیجرز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں، تاہم مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور بعد ازاں روانہ کر دیے گئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو اس مقدمے میں پہلے 9 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے اور پانچ گواہان کو طلب کیا گیا تھا۔

علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ وہ آج بھی پیش نہیں ہوں گی اور مقدمے کی دہشت گردی کی دفعات پہلے ہی چیلنج کر چکے ہیں، یہ دہشت گردی کے تحت کیس نہیں بنتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔